کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے منی چڑیا گھر باغ رضوان میں جانوروں کی خستہ حالت کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزاربیرسٹر ردا طاہر نے کہاکہ باغ رضوان چڑیا گھر میں جانوروں کومطلوبہ سہولیات نے نہیں ہیں ، سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ وائلڈ لائف سندھ اور ڈائریکٹر کے ایم سی شرقی کو نوٹس جاری کردئیے ،درخواست بیرسٹر ردا طاہر کاکہناتھاکہ منی چڑیا گھر میں پانچ شطر مرغ، دو مگر مچھ ، ہرن، دو کچھوے اور نایاب نسل کے پرندوں حالت خراب ہے ،درخواست گزارنے استدعاکی کہ تمام جانوروں اور پرندوں کو ان قدرتی ماحول میں چھوڑنے کا حکم دیا جائے،دورخواست گزارنے کہاکہ سندھ حکومت کو وائلڈ لائف ایکٹ 2020 پر عمل درآمد کا حکم دیا جائے۔
منی چڑیاگھرباغ رضوان میں سہولیات کا فقدان‘ڈاریکٹرکے ایم سی کونوٹس
Aug 25, 2021