کروناسے احتیاط ہی کورنا کا بہترین علاج ہے،ڈاکٹر نگہت

Aug 25, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)کی جوائنٹ سیکر یٹری ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پرناظم آبادسے آئے اساتذہ کے وفد سے ملاقات میں کہاکہ شہر قائد میں کرونا کیسز میں اضا فہ ناقص حکومتی پالیسیوں اور غلط فیصلوں کا تسلسل ہے،حکومت نے ماضی کے لاک ڈان سے ہونے والے نقصانات سے سبق سیکھنے کے بجائے انہی غلطیوں کو دھرانے کا عندیہ دے دیا جو ملکی بنیادیں کھوکھلی کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ یقینا کورنا پر اسرار اور خطرناک بیماری ہے جس سے بچا کیلئے حفاظتی اقدامات اور آگاہی پروگرامز کے ذریعے لوگوں میں احساس ذمہ داری بیدار کرنا ہونا چاہیے ناکہ لاک ڈان کے نام پر ہفتے میں دو  روز کی کاروباری بندش سمیت تعلیمی سرگرمیوں کو معطل کر دیناقوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑدینے کی سازش ہے جسے کامیاب ہونے نہیں دیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کاروباری اور تدریسی بندش کا متحمل نہیں، ملک کرورنا سے بچا اور روک تھام کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا جبکہ لوگوں میں خود اس چیز کا احساس ہونا چاہیے کورنا کا علاج ہی احتیاط ہے جس پر جتنا ممکن ہوعمل کیا جائے۔ ڈا کٹر نگہت فاطمہ نے کہا کہ کورنا نے جہاں صنعتی شعبے کو شدید نقصان پہنچایا ہے وہی تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے کے سبب تعلیمی نظام بری طرح متاثر ہورہاہے جس نے بچوں میں سے نہ صرف تخلیقی سوچ کا خاتمہ کردیا ہے بلکہ ان میں منفی سوچ پروان چڑھ رہی ہے جس سے نمٹنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر تعلیمی نظام کی بحالی اور جسمانی نشوونما کیلئے کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو کورنا سمیت دیگر موذی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر شہر کی صفائی ستھرائی اور جراثیم کش اسپرے سے ملک کوپاک کرنا ہوگا جبکہ ملک کی موجود ہ صورتحال کے تحت دیگر اشیا خوردو نوش کے ساتھ ساتھ ادویات کی کمی کے سبب مریض اور انکے لواحقین شدید مشکلات سے دوچار ہیں،جن سے نجات کیلئے فوری اور مثر حکمت عملی ترتیب دینا ہوگی جس میں تاخیر انسانی زندگیوں سے کھیلواڑ ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں