کراچی(سٹی نیوز) پاکستان امن کونسل صوبہ سندھ کے صوبائی صدر مولانا عبدالماجد فاروقی نے کہا ہے کہ علماء کرام ،مشائخ عظام اور دینی سیاسی جماعتوں و رہنماؤںکو چاہئے کہ سیکولر و لبرل سوچ اور مغربی کلچر کے خلاف میدان میں نکلیںاورملک کو تباہی سے بچائیں پاکستان امن کونسل اس جدو جہد میں ان کے ساتھ بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ علماء کرام و مشائخ عظام نے پاکستان کے قیام کے لئے جدوجہد میں اس لئے حصہ لیاتھا کہ وطن عزیز میں سیکولر و لبرل سوچ اور مغربی کلچر نہیں ہوگا لیکن افسوس ہے کہ وطن عزیز میں سیکولر و لبرل سوچ اور مغربی کلچر عام ہورہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اکابرین نے سیکولر و لبرل پاکستان کے لئے قربانیاں نہیں دی ہیں ۔
علماومشائخ سیکولر و لبرل سوچ ،مغربی کلچر کیخلاف میدان میں نکلیں۔ مولانا عبدالماجد فاروقی
Aug 25, 2021