اسلام آباد(نا مہ نگار)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی)، وزارت توانائی(پاور ڈویژن)اور چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکوڈاکٹر محمد امجد خان کی ہدایات کی روشنی میں آئیسکو انتظامیہ نے آئیسکو ملازمین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے موبائل ویکسینیشن ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو آئیسکو کے تمام آپریشن سرکلز میں کام کرنے والے آئیسکو افسران و ملازمین اور انکے اہل خانہ کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگا ئیں گی، پریس ریلز کے مطابق موبائل ویکسینیشن ٹیموں کے لئے ایم ایس واپڈا ہسپتال راولپنڈی کی جانب سے منظور شدہ تربیت یافتہ پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، پانچ موبائل ویکسینیشن ٹیمز پر مشتمل یہ ٹیمیں راولپنڈی سٹی، راولپنڈی کینٹ، اسلام آباد، اٹک، جہلم اور چکوال سرکل کے دفاتر میں کام کرنے والے آئیسکو ملازین اور انکے اہل خانہ کی ویکسینیشن کریں گی۔