اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سی آئی اے پولیس نے جڑواں شہروں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا اہم ملزم گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیتی 18موٹر سائیکل برآمدکرلئے ڈی ایس پی حاکم خان کی زیر نگرانی اے ایس آئی محمد اسحاق معہ جوانوں پر مشتمل ٹیم نے مخبر خاص کی اطلاع پر فیض آباد کے علاقہ میں کامیاب ریڈ کر کے موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کے اہم ملزم محمد محسن علی کو گرفتار کرلیا ترجمان اسلام آباد پولیس ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے بتایا کہ ملزم کے قبضہ سے ابھی تک لاکھوں روپے مالیت کے 18موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے