لاہور(وقائع نگار) محکمہ جنگلی حیات کی چھاپہ مار ٹیموں کا غیر قانونی شکار کیخلاف صوبہ بھرمیںکامیاب آپریشن بھٹ تیتر، بٹیر اور طوطوں کے غیر قانونی شکار میں ملوث درجنوں افراد گرفتار، بھاری جرمانے عائدکر دیئے گئے ہیں۔ ضلعی چھاپہ مار ٹیموں نے صوبہ کے مختلف مقامات بہاولنگر ، لیہ ، مظفر گڑھ اوررحیم یار خان سے متعدد کارروائیوں کے دوران جنگلی پرندوں بھٹ تیتر، بٹیر، مرغابی اورطوطوں کے غیر قانونی شکار میں ملوث 22افراد کو گرفتار کرکے وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ور زی پر چالان کیا اور ملزمان کی جانب سے کیس کمپا ئونڈ کرنے کی درخواست پر مجموعی طور پر تمام ملزمان سے ڈیڑ ھ لاکھ روپے محکمانہ معاوضہ وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرایا۔
تیتر، بٹیر اور طوطوں کے غیر قانونی شکار میں ملوث درجنوں افراد گرفتار
Aug 25, 2021