صفدرآباد (نامہ نگار) انجمن حسینیہ صفدرآباد کے صدر چوہدری غلام شبیر مانگٹ نے یوم عاشور پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔چوہدری غلام شبیر مانگٹ نے کہا کہ سابقہ روایات کی طرح اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد لاریب اسلم، ڈی ایس پی رانا غلام عباس، ایس ایچ او رانا اکرم ،چوہدری تنویر حسین نائب تحصیلدار ،چیف آفیسر بلدیہ طاہر رفیق انجم ،ایم ایس تحصیل ہسپتال ڈاکٹر بشری مبین، انچارج 1122، ایس ڈی او لیسکو ضیا ء محی الدین ، رانا عارف نے یوم عاشور ہ کے موقع پر عزاداروں کو تمام سہولیات فراہم کیں ۔