’’ماضی کے حکمرانوں نے شیخوپورہ کی تعمیر وترقی کے نام پر کرپشن کے ریکارڈقائم کئے ‘‘

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنمائوں چودھری یاسر اقبال گوپے را،حاجی اقبال شیخ،جہانزیب حبیب، ندیم اسلم گادھی،حافظ مدثرمصطفی،شیخ خالد محمود، چودھری خرم ریاض کاہلوں، تنویر احسن ورک ، حماد سعید خان ترین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلع شیخوپورہ کی تعمیر و ترقی کیلئے جو ساڑھے 12 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج دیا ہے اس سے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہونگے بالخصوص شیخوپورہ میں ساڑھے سات ارب روپے کی لاگت سے وارث شاہ یونیورسٹی کے قیام کا اعلان تحریک انصاف کی حکومت کا بہت بڑا کارنامہ اور عوامی تحفہ ہے ماضی کے حکمرانوں نے شیخوپورہ کی تعمیر وترقی کے نام پر جو کرپشن کے ریکارڈقائم کئے ہیںوہ پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے حکومت تمام وسائل اوراختیارات کو بروئے کارلارہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے کیا ان رہنمائوں نے صوبائی وزیر میاں خالد محمود کی طرف سے شہر کی تعمیر وترقی کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کو خراج تحسین بھی پیش کیا اور کہاکہ50 کروڑ کی لاگت سے رنگ روڈ کی تعمیر ، 40 کروڑ کی لاگت سے رسول نگر انڈر پاس اور 40 کروڑ کی لاگت سے شہر میںسیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن کے منصوبوںسے عوام کے درینہ مسائل حل ہونے میںبڑی مدد ملے گی

ای پیپر دی نیشن