شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی رہنما سردار ریاض ڈوگرنے کہا ہے کہ اہل بیت اطہار کی عزت و ناموس پر حملہ آور ہونے والوں کے خلاف پوری قوم کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرکے ملک میں اشتعال پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے جسے ناکام بنانا پوری قوم کی ذمہ داری ہے حضرت امام حسینؓ اور آپ کے تمام رفقاء شہدائے کربلا نے میدان کربلا میں نظام اسلام کے دفاع اور احیائے اسلام کیلئے شہادت کو سینے سے لگایا ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔