لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف شعبہ خواتین کی مرکزی صدرو رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامدمعراج نے کہاہے کہ خواتین کوہراساں کرنے والے سفاک درندوں کو عبرت کا نشان بنانا ہوگا، حکومت اور انتظامیہ نے بھروقت ایکشن کیا ، درجنوں افراد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں، انہوں نے کہاکہ سفاک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان درندوں کو جلد ز جلد قانونی مراحل مکمل کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔