پی ٹی آئی پاکستان کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے: اعجاز چوہدری 

لاہور(نیوزرپورٹر)صدر سنٹر ل پنجاب سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی کی واحد حکومت ہے جو پورے پاکستان کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے پنجاب کے تمام شہروں کو ترقیاتی پیکیج دے کر صوبے میں ایک نئے ترقی کے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔لاہور شاہکام فلائی اوور کا افتتاح کرنے پر وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اس منصوبے کے مکمل ہونے سے ٹریفک کا نظام بہتر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پارٹی سیکرٹریٹ میں صوبائی وزیرسعید الحسن شاہ، ایم پی اے مامون جعفر تارڑ،ا راکین قومی اسمبلی ڈاکٹرنوشین حامد معراج، حاجی امتیازاحمد اورروبینہ شاہین، عابد میر، ملک فضل حسین سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔، علاوہ ازیں اعجاز احمدچوہدری نے سٹی نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین سید افضال حسین نقوی کی نمازجنازہ میں شرکت اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعاء کی۔ 

ای پیپر دی نیشن