اسلام آباد (نیوزرپورٹر) وزیراعظم عمران خان جمعے کو اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن اپنا گھر پروگرام کا افتتاح کریں گے، جس کے تحت اوورسیز پاکستانی گاڑی کے ساتھ گھر بھی خرید سکیں گے، سینیٹرفیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن اپنا گھر پروگرام متعارف کرانیکافیصلہ کرلیا ہے ، وزیراعظم عمران خان جمعہ کو منصوبہ لانچ کریں گے، روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں2ارب ڈالرز سے زائد رقوم بھیجی جا چکی ہیں، منصوبہ وزارت خزانہ اور سٹیٹ بنک کے اشتراک سے شروع کیا جا رہا ہے، اوورسیز پاکستانی گاڑی کے ساتھ گھر بھی خرید سکیں گے۔
وزیراعظم عمران خان جمعے کو اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن اپنا گھر پروگرام کا افتتاح کریں گے : سینیٹر فیصل جاوید ٹویٹ
Aug 25, 2021