برطانیہ نے اپنے شہریوں کو  فاٹا کے علاقوں میں جانے سے منع کردیا

Aug 25, 2021

لندن (این این آئی)برطانیہ نے اپنے شہریوں کو خیبر پی کے  کے سابقہ فاٹا علاقوں میں جانے سے منع کردیا۔برطانوی شہریوں کو خیبر پی کے  کے اضلاع چارسدہ، کوہاٹ، ٹانک، بنوں جانے سے منع کیا گیا ہے۔برطانیہ کی جانب سے اپنے شہریوں کو لکی مروت، ڈیرا اسماعیل خان، سوات، بْونیر اور لوئر دیر بھی جانے سے روکا گیا ہے۔

مزیدخبریں