انڈیکس میں 283پوائنٹس کی کمی سرمایہ کار 40ارب سے محروم

کراچی (کامرس رپورٹر ) ایک روزہ تیزی کے بعد منگل کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے بادل چھا گئے ،کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 48ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گھٹ کر 47800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے40ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم84کھرب روپے سے کم ہو کر 83کھر ب روپے کی سطح پر آگیا ۔کاروباری مندی کے سبب61.49فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کی لپیٹ میں رہی،منافع خوری کی خاطر فروخت کے دبائو کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 48100 ، 48000، 47900 اور47800 پوائنٹس کی4نفسیاتی حدسے گر گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 283.50پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس48112.21پوائنٹس سے گھٹ کر 47828.71 پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری سرگرمیوں میں مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں40ارب 19 کروڑ 48 لاکھ 33 ہزار 237 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم84کھرب 6کروڑ79لاکھ 51 ہزار  465  روپے سے گھٹ کر 83 کھرب 59 ارب 87کروڑ31لاکھ 18 ہزر 228 روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 13 ارب روپے مالیت کے 39کروڑ49لاکھ53ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 14ارب روپے مالیت کے 39کروڑ76لاکھ 96ہزار حصص کے سود ے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر483کمپنیوں کا کاروبار ہو ا جس میں سے 171 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،297میں کمی اور15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...