محکمہ بلڈنگ اور ہائی ویز  کے متعدد افسران کے تبادلے 

Aug 25, 2021

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف پنجاب نے صوبائی محکمہ بلڈنگ اور ہائی ویز کے متعدد افسران کے تبادلوں تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق گریڈ19 کے سپرنٹنڈنگ  انجنیئرنگ ہائی سرکل گوجرانوالہ شہزاد حسین کو اسی ہی گریڈ کی تنخواہ اور مراعات کے عوض چیف انجینئر پنجاب بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نارتھ زون تعینات کیا گیا ہے وہ موجودہ چیف انجینئر عبدالقیوم طاہر کے6 ستمبر کو ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اسی طرح گریڈ19کے سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی وے سرکل ملتان محمد اقبال یاور کو اون پے اینڈ سکیل میں چیف انجینئر پنجاب بلڈنگ  ایم اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ موجودہ چیف انجینئر خرم اقبال کو اپنے محکمہ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے گریڈ19 کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل و چیف انجینئر پنجاب ریسرچ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ لاہور محمد عثمان کو اون پے اینڈ سکیل میں چیف انجینئر پنجاب بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سائوتھ زون اسی طرح گریڈ20کے چیف انجینئر سنٹرل زون پنجاب بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ محمد ریاض کو چیف انجینئر پنجاب ہائی وے نارتھ زون تعینات کیا گیا ہے جبکہ موجودہ چیف انجینئر گریڈ20کے آفیسرپنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ وسیم طارق کواپنے محکمہ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے پنجاب بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ گریڈ19کے ڈائریکٹر اے اینڈ ڈبلیو کوچیف انجینئر سنٹرل زون بلڈنگ لاہور تعینات کیا گیا ہے اسی طرح گریڈ19ڈائریکٹر شعبہ پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیزائنگ ڈیپارٹمنٹ کے نسیم اشرف کو چیف انجینئر پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیزائنگ ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ گریڈ20کے موجودہ چیف انجینئر پلاننگ اینڈ ڈیزائنگ ڈیپارٹمنٹ ندیم الدین کو اپنے محکمہ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں