وہاڑی(کرائم رپورٹر )نشہ چھڑانے کیلئے بیٹا گرفتار کرایا،پولیس نے خطرناک ڈاکو بنادیا۔ تفصیل کے مطابق دانیوال پولیس کاایک اور کارنامہ سامنے آگیاہے غریب سبزی فروش نذیر احمد کا جواں سالہ بیٹامعمولی نشہ کی لت میں پڑگیاجس کانشہ چھڑوانے کیلئے غریب باپ نے پولیس تھانہ دانیوال کاسہارالیتے ہوئے تحریری درخواست دی اوربیٹے کوخودپولیس کے حوالے کردیاتاکہ حوالات میں جاکرنشہ کی عادت چھوڑدے گا مگر ایس ایچ او تھانہ دانیوال چوہدری جاوید نے معمولی نشہ کرنیوالے نوجوان کوچوری اورڈکیتی کے متعددمقدمات میں نامزد کر کے اپنے افسران کوماموں بناتے ہوئے رپورٹ دی کہ بہت بڑاڈاکوگرفتارکرلیاہے جبکہ غریب والدین جنہوں نے اپنے بیٹے کوخوداپنے ہاتھوں پولیس کے حوالے کیاتھااب ملنے تک نہیں دیاجارہایے۔سبزی فروش نذیراحمداوراس کی بیوی شکیلہ بی بی نے اوران کی معصوم بیٹی نے ہاتھ جوڑکرآئی جی پنجاب،آر پی اوملتان اورڈی پی اووہاڑی سے نوٹس لیتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔