کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ یونائیٹیڈ پارٹی و سندھ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما سید زین شاہ کو پیرول رول پر رہائی کا وقت ختم ہونے کے بعد سن سے سینٹرل جیل کراچی منتقل کردیا گیا۔سائیں جی ایم سید کے بیٹے سید امیر حیدر شاہ کے انتقال پر محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 4 دن کے پیرول پر رہا کیا گیا تھا جس کا وقت آج شام ختم ہوا۔ سید زین شاہ کو سن ضلع جامشورو سے پولیس اسکواڈ کی سیکیورٹی میں سینٹرل جیل منتقل کیا گیا۔یاد رہے کہ سید زین شاہ کو ان کے چچا کے انتقال پر 20 اگست کی صبح سینٹرل جیل کراچی سے 96 گھنٹے کے لیے پیرول رول پر رہائی دی گئی تھی جس کی مدت میں آج شام کو ختم ہو گئی۔یاد رہے کہ سید زین۔شاہ میگا پروجیکٹس دھرنے کیس میں نامزد ہیں اور ان پر دہشت گردی اور چوری کے قلم لاگو کئیے گئے ہیں جسے زین شاہ نے قومپرستوں کے خلاف شازش قرار دیتے ہوئے کراچی کی اے ٹی سی کورٹ میں ازخود گرفتاری دی تھی اور 19 جون سے سینٹرل جیل میں قید ہیں۔یاد رہے کہ سید زین شاہ 26 اگست کو اے ٹی سی کورٹ کلفٹن 1 میں پیش ہوں گے۔