سندھ میں 37ہزار اساتزہ کی بھر تیاں آئندہ متوقع

Aug 25, 2021

کراچی (وقائع نگار)سندھ حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے سرکاری ملازمت کا حصول کورونا ویکسینیشن سے مشروط کردیا، اب ملازمت کی درخواست کیساتھ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانا لازمی ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری ملازمت کا حصول کورونا ویکسینیشن سے مشروط کردیا، جس کے بعد ملازمت کی درخواست کیساتھ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا،سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ویکسین نہ لگانے والے امیدوار تحریری ٹیسٹ میں نہیں بیٹھ سکیں گے، سندھ حکومت کے تحت اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ آئندہ ماہ متوقع ہیں ، آئی بی اے سکھر کے تحت تحریری ٹیسٹ میں 2لاکھ س یزائد امیدوار شرکت کریں گے۔ واضح رہے رواں سال مئی میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہ صوبے میں 37 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے نئے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے اشتہار دیا تھا۔ ہزاروں نوجوانوں نے ملازمت کیلئے اپلائی کیا ہے لیکن کورونا کی وجہ سے ٹیسٹ منعقد نہیں ہوسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد ان اساتذہ کے ٹیسٹ منعقد کروالیں گے، ہم 37 ہزار ٹیچر بھرتی کریں گے، پی ایس ٹی ٹیچر گریجویٹ ہوگا۔ ٹیچر کی ٹریننگ کے اخراجات بھی سندھ حکومت برداشت کرے گی اور بعد میں ہم کم شرح تنخواہ سے کاٹیں گے۔

مزیدخبریں