کراچی (وقائع نگار) احتساب عدالت میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب کے گواہ ضمیر عباسی اورڈاکٹر عاصم حسین بھی عدالت میں پیش نہیں ہو سکے ،ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرادی ،عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہ اور ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی جبکہ ریفرنس کی سماعت 11 ستمبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی،ریفرنس میں 32 گواہوں کے بیان ریکارڈ کئے جاچکے ہیں،نیب حکام کے مطابق سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم اور دیگر پر 462 ارب کی کریپشن کا الزام تھا ۔