قکراچی (وقائع نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی کی عدالت میں پسند کی شادی کرنے والی کانتا کماری قتل کیس میں تفتیشی افسر کی غیر موجودگی کے باعث کیس کا عبوری چالان جمع نہ ہو سکا ،جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے آئندہ سماعت پر کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر پولیس سرجن نے ابتدائی میڈکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی،پولیس نے کانتا کماری کی موت وجہ دم گھٹنے کو قرار دے دیا تھا۔مدعی مقدمہ کاکہناتھاکہ پانچ جون کو کانتا کماری اپنے سسرال میں قتل کی گئی تھی، پولیس کے مطابق عدالتی احکامات ہر کانتا کی قبرکشائی کی گئی تھی، ،مقتولہ کے شوہر ملزم آند نے خاموشی سے کانتا کی تدفین کردی تھی واقعے میں ملوث ملزم آنند کو پہلے گرفتار ہے ۔