پاکستان سے مو بائل فو نز کی بر آمد شروع ، پہلی کھیپ مشرق وسطی پہنچ گئی

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سے موبائل فونز کی بر آمدات کے آغاز کے ساتھ ہی ملکی بر آمدی شعبہ میں ایک نئے سفر کا آغاز ہوگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سے انووی ٹیلی کام نے مقامی طور پر تیارکردہ فور جی موبائل فونز کے 5500سیٹس کی پہلی کھیپ مشرق وسطیٰ کو بر آمد کردی ہے ،انووی ٹیلی کام کی جانب سے مشرق وسطیٰ کو موبائل کی دوسری کھیپ رواں ہفتہ بھیجی جانے کا امکان ہے جبکہ اس موقع پر ممکنہ طور پر وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی موجود ہوںگے ،پاکستان سے موبائل فونزکی بر آمدات پر اظہار مسرت کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد نے اسے ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملکی بر آمدات میںاہم موڑ ہے اور اس اقدام سے یقینی طور پر پاکستانی بر آمدات میںخاطر خواہ اضافہ ہوگا،جبکہ یہ غیر روایتی مصنوعات کی بر آمدات کے حوالے سے بھی نئی راہیںکھولے گا۔

ای پیپر دی نیشن