ڈی ایس پی پنڈیگھیب نے چیئرمین واٹرسپلائی کھوڑ کمپنی ، صارف میں صلح  کرا دی

کھوڑ(نامہ نگار)چند ہفتے قبل امجد علی خان چیئرمین واٹرسپلائی کھوڑ کمپنی اور پانی صارف محمد اکثر کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کی ایف آئی آر بھی درج ہوگئی تھی گذشتہ روز ڈی ایس پی محمداسلم ڈوگر نے دونوں فریقین کو پولیس چوکی کھوڑ بلالیا گفت وشنیدکے بعد ڈی ایس پی نے واٹرسپلائی کمیٹی کے ممبران کو واپس دفتر بھیج دیا تھوڑی دیر بعد ڈی ایس پی صاحب ہمراہ انچارج پولیس چوکی کھوڑ ایس آئی احمد شیر ،محمد اکثر،سہنچی خان اور حافظ شیر خان کو لے کر دفتر واٹرسپلائی کھوڑ کمپنی پہنچ گئے اور دونوں فریق چیئرمین واٹرسپلائی امجد علی خان اور محمد اکثر کو گلے ملادیا 

ای پیپر دی نیشن