شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ ملک محمد یوسف نے ملک حمزہ ندیم کے ہمراہ کہا کہ ادویات ، چینی اور آٹا سکینڈل سمیت لاتعداد کرپشن کیسز سامنے ہیں مگر نیب ہاتھ ڈالنے کو تیار نہیں، بی آرٹی ، بلین ٹری سونامی اور فارن فنڈنگ کیس سمیت کرپشن کی بڑی بڑی داستانیں کسی سے مخفی نہیں جن میںملوث موجودہ حکمران آزاد ہیں اور ملک و قوم کی خدمت کرنے والی لیگی قیادت کے خلاف احتساب کے نام پرسیاسی انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں۔ نواز لیگ انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ،قیادت نے ماضی کی غیر جمہوری روایات کی حوصلہ شکنی کی۔