غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں برداشت نہیں، قابو پائینگے‘ سیکرٹری ہاؤسنگ 

 ملتان (خبر نگار خصوصی ) سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ شہر میں تمام ہاؤسنگ کالونیوں کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں۔غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو برداشت نہیں کریں گے۔مربوط حکمت عملی کے تحت اس پر قابو پائیں گے۔شہر میں موجود تمام پارکوں کو پی ایچ اے کی تحویل میں دیا جائے گا۔اس سلسلے میں ایم ڈی اے اور پی ایچ اے سے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔ہاؤسنگ سکیموں میں پارکوں کی حالت کو بہتر کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم سے ملاقات کے موقع پر کیا۔اْنھوں نے مزید کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کے لیئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔اس موقع پر ڈائریکٹر پھاٹا ملتان ریجن طاہر انصاری بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن