بستی ملوک(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے پیر عامر اقبال شاہ نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے غریب و سفید پوش طبقہ کا جینا محال کر دیا ہے آئے روز تیل، گیس وبجلی کی قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالا تر ہے دن بدن مہنگائی روز مزہ اشیاء چینی،گھی،آٹا،پھل و سبزیاں عوام کی پہنچ سے دور ہیں مجبورا عوام سڑکوں پر ہوگی اور حکمران ٹولے کو چھپنے کیلئے جگہ نہیں ملے گی ۔