بیگناہوں کا خون بہانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں: نورمحمد خان دمڑ 

Aug 25, 2021

کوئٹہ (این این آئی ) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کوئٹہ کے نواحی علاقے ماروارڑ میں بے گناہ نہتے مزدوں کو قتل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں شرپسند عناصر جس کا صوبہ بھر میں سیکورٹی فورسز نے گھیرا تنگ کیا ہوا، ان شرپسند عناصر کے خاتمے کیلئے کارروائی جاری رہے گی۔ ماڑوا میں مسلح افراد کے افراد کی فائرنگ سے جان بحق ہونے والے مزدوروں کے غمزادہ خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہے مزدوں کے قتل میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے سکیورٹی فورسز نے مذکورہ علاقے میں پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ عوام نام نہاد مذہبی اور قوم پرستوں جماعتوں کی دوغلاپن کی سیاست سے مایوس ہوچکے ہیں۔ 2018 کے عام انتخاب میں عوام نے ان سے انکے دوغلے پن کا بدلہ ووٹ کی پرچی سے لے لیا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ میں اپنے تین سالہ دور حکومت میں اپنے حلقہ انتخاب کیلئے مختلف شعبوں کی ترقی اور عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے وفاق اور صوبے سے اربوں روپوں کے ترقیاتی منصوبے منظورکرائے۔

مزیدخبریں