حکومت نے مدت پوری کی تو  عوام کی چیخیں مریخ تک سنائی دینگی: کامران گھمن

Aug 25, 2021

گگو منڈی(نامہ نگار)پی ٹی آئی حکومت تین سالوں میں مہنگائی بڑھائو پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کے نتیجہ میں عوام کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے اور لوگ خود کشی پر مجبور ہو گئے ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان پیپلز پارٹی امیدوار قومی اسمبلی چوہدری کامران یوسف گھمن نے کیا انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کی وجہ سے خود کشیاں کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ اگر پی ٹی آئی حکومت نے پانچ سال پورے کیے تو عوام کی چیخیں مریخ تک سنائی دیں گی 

مزیدخبریں