گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی نااہلی سے ملک معاشی و سیاسی طور پر عدم استحکام کا شکار ہے حکمران سیاسی انتقام کی آگ میں اندھے ہوچکے ہیں جنہوں نے ملک کوتجربہ گاہ بناکر تمام شعبوں کو تباہ کردیا ۔تین سالہ حکومتی کارکردگی سیاسی انتقام، جھوٹ اور فریب پر مشتمل ہے پاکستان کے عوام کو دھوکہ اور سہانے خواب دکھاکر کرپشن کا چورن بیچا گیا نیب نیازی گٹھ جوڑ تین سالوں میں شریف خاندان کیخلاف ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکا پاکستان کے غیور عوام موجودہ نالائق حکمرانوں سے ایک ایک دن کا حساب لیں گے۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے ہمیشہ ملک وقوم کی بہتری کیلئے اقدامات کئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھوکھرکی میں مسلم لیگی رہنما یونس بٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر، یوسی چیئرمین لالہ ظہیر احمد، یوسف کھوکھر، زاہد 35بٹ، سفیان قیصر بٹ ودیگر بھی موجود تھے ۔ خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ملک میں انصاف کا بول بالا ہوگا اور میاں نواز شریف پاکستان کے قائد ہوں گے ۔