گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) وزیر آباد میں تھانہ سٹی وزیر آباد کے اہلکاروںنے کباڑیئے کو چوری کا مال خریدنے پر بلیک میل کیا اور اس سے رشوت وصول کی پاس ہی موجود سی سی ٹی وی کیمروں میں ویڈیو ریکار ڈ ہوئی جو منظر عام پر آ گئی سی پی او سرفراز احمد فلکی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی نذر حسین اور کانسٹیبل امتیاز کو معطل کر کے ایس پی صدر ڈویژ ن عبدالوہاب کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے پولیس ترجمان کے مطابق انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔