لدھیوالہ وڑائچ (نمائندہ نوائے وقت ) شالیمار ٹاون کے بنک سے بھٹہ حشت کا مالک حاجی شبیر چالیس لاکھ روپے لیکر کار پر اپنے گھر جانے کے لئے نکلا اس کا تعاقب کرنے والے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے جی ٹی روڈ پر قائد اعظم ٹاون کے گیٹ پر اس کی کار پر فائرنگ کر دی اور چالیس لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے دریں اثناء محلہ مانیانوالہ والا کے رہائشی مرتضی کھوکھر اور اویس سے موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوئوں نے 18ہزار روپے نقدی موبائلز اور قیمتی کاغذات چھین لیے،یاد رہے کہ اسی روڈ پر اس سے قبل بھی درجن سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں ہوچکی ہیں، پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔