گو جرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر شیخ قیصر امین جموں والے نے کہا کہ آئے روز ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت سے ملکی معیشت کو مزید خطرات سے دوچار ہونا پڑے گا۔عالمی وبا کرونا کی وجہ سے ملکی انڈسٹری نازک دور سے گزر رہی ہے اگر ڈالر کی قیمت کو فوری طور پر کنٹرول کرنے کیلئے مثبت اقدام نہ کئے گئے تووطن عزیز پر غیرملکی قرضوں کا حجم اس قدر زیادہ ہو جائے گا جنہیں اتارنا بہت ہی مشکل ہوگا۔انہوں نے وزیر خزانہ سے پر زور اپیل کی کہ ملکی معیشت کے وسیع تر مفاد میں سوچتے ہوئے فو ری ایسے اقدامات کریں جس سے پاکستانی کرنسی کی قدر میں خاطر خواہ اضافہ ہو تاکہ ملکی انڈسٹری اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔
ڈالر کی بڑھتی قیمت سے معیشت مزید خطرات میں گھرجائے گی: قیصر امین
Aug 25, 2021