گوجرانوالہ سٹیڈیم  میںدو روزہ کرکٹ ٹرائلز ،235بچوں کی شرکت

Aug 25, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنٹر ل پنجاب کرکٹ ایسو سی ایشن کی زیر نگرانی دو روزہ کرکٹ ٹرائلز سپورٹس ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دفتر کے اشتراک سے جناح کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہو ئے جس میں گوجرانوالہ کی  10 ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا- ٹرائلز میں مختلف سکولوں سے235بچوں نے شرکت کی جو کہ بعدازاں انٹر سکولز مقابلوں میں اپنے اپنے سکولز کی نمائندگی کریں گے- ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ نے جناح کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کرتے ہو ئے کرکٹ کوچ کو ہدایت کی کہ سلیکشن کے معیار کو مد نظر رکھا جائے تاکہ ہم ایک اچھی ٹیم منتخب کر سکیں - انہوں کہا کہ سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسو سی ایشن کی بڑی اچھی کاوش ہے بنیادی طورپر سکول سے ٹیمیں  نرسری سے ملیں گی اور یہی کھلاڑی آگے چل کر ملک اور قوم کا نام روشن کریںگے اس موقع پر سابقہ ہاکی اولیمپیئن گولڈ میڈلسٹ خالد حمید بھی موجود تھے دریں اثناء پنجاب ویمن ہاکی ٹیم کی سلیکشن کے لئے گوجرانوالہ ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ ویمن ہاکی کے ٹرائلز27  اگست کو گکھڑ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوں گے ڈویژنل سپورٹس آفیسر عبدالوحید بابرکے مطابق ایک روزہ ٹرائلز کے سابقہ اولمپیئن خالد حمید کی زیر نگرانی 6 روزہ کیمپ کا انعقاد بھی کیا جائے گا تاکہ طالبات کو جدید ہاکی کے متعلق روشناس کرایا جاسکے بعد ازاں منتخب کھلاڑی پنجاب کی ہاکی ٹیم کی سلیکشن کے لئے 8 ستمبر کو لاہور جائے گی ۔

مزیدخبریں