گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)معروف کاروباری شخصیت ملک محمد افضل دھاگے والے نے اپنے ساتھیوں سمیت فانڈر اتحاد گولڈن گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا اس سلسلے میں فانڈر اتحاد گولڈن گروپ کے مرکزی رہنما شیخ محمد اسلم اور محمد اعظم بھٹہ سے انہوں نے ملاقات کی اور اپنی حمایت کا یقین دلایا اس موقع پر گروپ کے مرکزی رہنما شیخ محمد اسلم اور محمد اعظم بھٹہ نے کہا کہ کاروباری برادری جس اعتماد کا اظہار کر رہی ہے اس پر ان کے شکر گزار ہیں۔ ہمارا گروپ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں واضح اکثریت سے کامیاب ہوکر بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے گا کیونکہ ہمارا مقصد صرف اور صرف کاروباری برادری کی خدمت ہے ہم کسی بھی سرکاری ادارے کی ٹائوٹی نہیں چلنے دیں گے اور نہ ہی بزنس کمیونٹی کے حقوق پامال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔
افضل دھاگے والے نے فانڈر گولڈن گروپ کی حمایت کر دی
Aug 25, 2021