٭٭٭٭٭مختصرعدالتی خبریں٭٭٭٭٭

Aug 25, 2021

 ملتان (سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔
٭احتساب عدالت ملتان نے مقامی پراپرٹی ڈیلرز کی جانب سے شہریوں سے پلاٹ کی مد میں مبینہ طور پر کروڑوں کا فراڈ کرنے کے مختلف مقدمات کی سماعت مزید کاروائی کے لیے 14 اور 20 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
٭لاہور ہائیکورٹ ملتان کے دو ججز مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور مسٹر جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مقدمہ میں گرفتار سوئی نادرن گیس لمیٹڈ ملتان کے ایڈمن آفیسر کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
٭سپیشل کورٹ اینٹی کرپشن ملتان نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں 2 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کرنے کے مقدمہ میں ملوث افسران و ملازمین کے خلاف کیس کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
٭ڈیوٹی جج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے ڈاکٹر کے 13 سالہ بیٹے کے اغواء  برائے تاوان میں ملوث میڈیکل ریپ سمیت پانچ ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 30 اگست تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
٭ڈیوٹی جج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے اغواء  برائے تاوان کے آٹھ سال پرانے مقدمہ میں اشتہاری ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 30 اگست تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
٭ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے معمولی رنجش پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اگست تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
٭ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء  بحث کے لئے 28 اگست تک کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں عدالت نے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا تھا۔
٭ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے کے چار سال پرانے مقدمہ میں ملوث خاتون ملزمہ کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلائ￿  بحث کے لئے 31 اگست تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں