محرم  میں وہاڑی پولیس کے بہترین اقدامات  سے امن  رہا ‘یاور عباس 

وہاڑی ( کرائم رپورٹر ) محرم الحرام میں وہاڑی پولیس  کی طرف سے بہترین اقدامات کی وجہ سے امن و امان قائم رہا اور اس کا سہرا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر عبداللہ نیازی کو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر  شوشل ویلفیئر  و بیت المال سید یاور عباس بخاری نے دورہ وہاڑی ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کیا پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین ونگ کی ضلعی صدر صائمہ نورین ایڈووکیٹ بھی موجود تھی، صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ ضلع وہاڑی پولیس  نے جس طرح ٍمحرم الحرام میں تسلی بخش انتظامات کئے  ، ڈی پی او امیر عبداللہ نیازی نے کہا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن