احسان مانی کا بطور چیئرمین پی سی بی کام جاری رکھنے کا امکان

Aug 25, 2021 | 09:56

ویب ڈیسک

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کا اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی ملاقات ہوئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں یہ ان کی وزیراعظم سے دوسری ملاقات ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں احسان مانی نے عمران خان کو  پی سی بی، بین الاقوامی اداروں اور اسپانسرز کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات بتائیں۔انہوں نے بتایا کہ کچھ ایسے معاہدے ہیں جن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ایک سال کا وقت لگ سکتا ہے۔اس کے علاوہ احسان مانی نے پی سی ایل کے نشریاتی حقوق اور پی ایس ایل فرنچائزز پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے احسان مانی کو زیر تکمیل معاہدوں اور منصوبوں کی تکمیل تک کام جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

مزیدخبریں