افغانستان: کابینہ تشکیل کے لیے مشاورت، ذبیح اللہ مجاہد کو وزارت اطلاعات ملنے کا امکان

Aug 25, 2021 | 14:50

ویب ڈیسک

طالبان نے افغانستان پر قبضے کے بعد اپنی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت تیز کردی ہے۔

افغانستان سےطالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کو وزارت اطلاعات اور وزیر ثقافت کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے ۔

طا لبان ذارئع کے مطابق محمد نبی المروی کو افغانستان کے  صوبے خوست کا گورنر تعنیات کرنے کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق طالبان کی جانب سے فوجی کمیشن کے سابق سربراہ  عبدالقیوم ذاکر کو افغانستان کا  وزیر دفاع بنانے کا امکان ہے۔تاہم طالبان کی جانب سے کوئی حتمی فیصلہ ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا حکومت سازی کیلئےمشاورتی عمل کامیابی سےجاری ہے۔

مزیدخبریں