پنجاب میں ماؤں اور بچوں کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں . وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد

Aug 25, 2021 | 22:03

ویب ڈیسک

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکرٹری صحت سارہ اسلم،سپیشل سیکرٹری سلمان غنی،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعاصم الطاف،ایڈیشنل سیکرٹری فریداحمد، ڈاکٹرذوالفقار، ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹرمختار،پروفیسرجاویدچوہدری و دیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران وزیراعظم صحت اقدامات پرجاری پیش رفت،ورٹیکل پروگرامز اور ای پی آئی پروگرام کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو وزیراعظم صحت اقدامات،ورٹیکل پروگرامز اور ای پی آئی پروگرام پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وزیراعظم صحت اقدامات کے تحت پنجاب کے آٹھ بڑے اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن تیزی سے جارہی ہے۔پنجاب میں ورٹیکل پروگرامزکے تحت مختلف بیماریوں کے تدارک اور مریضوں کی آسانی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور عوام کی آسانی کیلئے تمام بنیادی مراکز صحت کو 24گھنٹے فعال رکھنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ صوبے میں ای پی آئی پروگرام کے تحت 100فیصدکوریج کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات کو بچوں کی پیدائش سے متعلق اعدادوشمار اکھٹے کرنے کا مراسلہ جاری کیا جا رہاہے۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں بہتر سہولیات فراہم کررہے ہیں۔پاکستان نے پنجاب ہیلتھ سٹریٹیجی میں عوام کو صحت کی بہتر سہولیات دینے کی ضمانت دی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب میں ماؤں اور بچوں کی صحت کو یقینی بنانے اور بہترطبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔31دسمبر2021تک پنجاب کے تمام2کروڑ93لاکھ خاندانوں میں صحت سہولت کارڈ تقسیم کردیاجائے گا.

مزیدخبریں