گوادر کے راستے گندم  درآمد کامنصوبہ  زیر غور 


(آئی این پی)گوادر پورٹ اتھارٹی اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن کے تعاون سے گوادر کے راستے گندم کی درآمد کی منصوبہ بندی   زیر غور ، اس سے گوادر  بندرگاہ میں بزنس ، کامرس اور تجارتی سرگرمیوں  کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ گوادر پرو کے مطابق  گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کے چیئرمین نصیر خان کاشانی اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن کے سیکریٹری ظفر حسن کے درمیان ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی۔  جی پی اے کے چیئرمین نصیر خان کاشانی نے گوادر بندرگاہ کے ذریعے گندم کی درآمد کی تیاری کو ایک نیا سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ گندم کی درآمد سے گوادر میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔  جب   سرگرمیاں شروع ہوں گی تو اس سے روزگار میں بھی اضافہ ہوگا، کام کے پورے پیمانے کو سنبھالنے کے لیے ہنر مند، نیم ہنر مند اور غیر ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہوگی۔  گوادر پرو کے مطابق  اسٹیک ہولڈرز کے ان پٹ کے حصول کے لیے گندم کی درآمد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے  جی پی اے  کے چیئرمین نصیر خان کاشانی نے مقامی سرمایہ کاروں اور گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ جلد مشاورتی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن