کراچی (نیوز رپورٹر)صوبائی مشیر و ایڈ منسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران میں اچھے سیاحتی مقامات ہیں جہاں دونوں ملکوں کے سیاح دورہ کر کے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دے سکتے ہیں،ایرانی سیاح پاکستانی سیاحتی مقامات کا ضرور دورہ کریں حکومت سندھ ایران کے ڈپٹی وزیرسیاحت و ہینڈی کرافٹ علی اصقر شل بافیان کی قیادت میں آنے والے وفد کو
خوش آمدید کہتی ہے،وہ مقامی ہوٹل میں ایران کے قونصلیٹ کے زیر اہتمام سیاحت ،ثقافت اور ہینڈی کرافٹ پر منعقدہ دوسری کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پرایران کے ڈپٹی وزیر علی اصقر شل بافیان ،ایران کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل حسین نوریان ،ڈپٹی گورنر صوبہ فارس فاروق زادہ،،ڈائریکٹر جنرل سیاحت وہینڈی کرافٹ سید جاوید موسفی،سیکریٹری سیاحت نسیم الغنی ودیگر نے بھی خطاب کیا،بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم مذہبی ساحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں،ایران میں بہت سے مقدس مقامات ہیں جہاں لوگ زیارتوں کے لئے جاتے ہیں،انہوںنے کہا کہ ہمارے صوبہ سندھ میں صحت کی جدید سہولت موجود ہیں اور بہت سے ایسے اسپتال ہیں جہاں بیرون ملک سے علاج کروانے آتے ہیں،اگر ایران کے لوگ گمبٹ جیسے جدید اسپتال میں علاج کرانے آئے تو ہم انہیں خوش آمید کہتے ہوئے علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کریں گے،انہوں نے کہا کہ میں ایرانی کھانے بڑے شوق سے کھاتا ہوں اور جب میں نے ایران کے قونصل جنرل سے پوچھا کہ ایرانی سب سے اچھا کھانا کہاں سے ملتا ہے تو انہوں نے کہا کہ میرے گھر پر،ایران کے نائب وزیر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران 84 ملین آبادی والا ملک ہے،انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے سیاحوں کے تبادلے سے نئے آئیڈیاز ملتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایران نے انجنئیرنگ اور طب کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے ،انہوں نے کہا کہ سیاحتی شعبے کو فروغ دیکر دونوں ملک اپنی معیشت کو مزید بہتر کرسکتے ہیں مجھے پاکستان اور خاص کر کراچی میں آکراس بات کی خوشی ہے کہ یہاں سیاحت کے شعبے میں خصوصی دلچسپی لی جارہی ہے ایران کے قونصل جنرل حسین نوریان نے کہا کہ پاکستان اور ایران دوپڑوسی ملک ہے ،جون2022 میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایران کا دورہ کیا تھا،انہوں نے کہا کہ مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کے 5 مختلف شہروں سے براہ راست پروازیں شروع کی جاسکتی ہے،ایران ،کراچی ،لاہور ،پشاور،اسلام آباد اور کوئٹہ سے مشہدپروازوں کیلئے بھرپور تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں،انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات ہیں،ضرورت اس بات کی ہے کہ دیگر شعبوں میں بھی آگے بڑھا جائے اس سے معیشت مستحکم ہوگی،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران باہمی تعلقات اور خاص کر سفارتی تعلقات سے دونوں ملکوں کی قوموں میں بہتری لاسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے 70 سالہ تعلقات نے روز بروز استحکام آیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ایران کے اسپتال اور میڈیکل سینٹر ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم برادر مسلم ممالک کے ساتھ ہمیشہ تعاون کرتے رہے ہیں،تقریب کے اختتام پر برسٹر مرتضی وہاب ،سیکرٹری سیاحت نسیم الغنی اور پاکستان کی مختلف ٹریول ایجنسیز کے نمائندوں شیلڈ پیش کی گئیں۔
ایرانی سیا ح پاکستانی سیا حتی مقامات کا ضروردوررہ کریں ، بیر سٹر مرتضی وہاب
Aug 25, 2022