سیلاب متاثرہ خاندانوں کی حالت زار افسوسناک ہے‘ مولاناعبدالرحمن سلفی

Aug 25, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) امیر جماعت غربااھلحدیث پاکستان و جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی نے اندورن سندھ و بلوچستان  اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی اداروں کی غفلت و لاپروائی و بے حسی کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے حالیہ بارشوں سے کراچی سمیت دیگر شہروں و گاؤں میں جو تباہی  ہوئی ہے اس پر حکومت کو فوری نوٹس لینا چاہئے مولانا عبدالرحمن سلفی مساجد آئمہ و حلقوں کے زمہ داران جو سیلاب ریلیف فنڈ جمع شدہ رقم اور سامان جمع کرانے اہلحدیث مرکز میں آئے ہوئے تھے سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا سیلاب زدہ علاقوں میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع، شہروں میں کاروبار کی تباہی اور امدادی سامان کی عدم فراہمی حکومتی اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔  انہوں نے کہا ہزاروں افراد بے سرو سامانی گھر سے بے گھر ہوچکے ہیں  کھلے میدانوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں سامان خورد نوش ختم ہو چکا ہے فاقہ کشی کا شکار ہیں مولاناعبدالرحمن سلفی نے مزید کہا ہے کہ ملک کی اس صورت حال پر حکومتی وسیاسی عناصر میں عدم دلچسپی بھی باعث افسوس ہے ملک میں سیاسی عدم استحکام متاثر ہو رہاہے سیاست دانوں کی باہمی چپقلش و اختلافات باعث تشویش ہے مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہا ملک نازک حالات میں ہے بحیثیت قوم ہمیں یکجہتی و اتفاق اتحاد کی سخت ضرورت ہے انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ سندھ کو تمام مصروفیات ترک کرکے سیلاب متاثرین اور کراچی کی صورتحال حال پر فوری اقدامات اٹھانے چاہیے اس مہینے بجلی کے بلوں کو معاف کیا جائے تاکہ لوگوں کو کچھ ریلیف مل جائے گذشتہ بجلی کے بلوں کے زریعہ عوام کو لوٹا گیا ہے جس کی تکلیف بہت زیادہ ہے لوگ اپنے بچوں کو روٹی کھلانے سے محروم ہوگئے۔ امید ہے فوری ہمدردانہ عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں