کراچی (نیوز رپورٹر)ماہر تعلیم وسماجی رہنما حنید لاکھانی نے شہرقائد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے
دوران ڈینگی کیسز میں اضافے پر اضافے پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ڈینگی کیسز کے اضافے کی شرح نہایت تیزی سے بڑھ رہی ہے ماہ رواں میں ہی کراچی میں 534افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ ڈینگی کے زیادہ تر کیسز ضلع وسطی اور شرقی سے رپورٹ ہورہے ہیں دوسری جانب سندھ بھر میں رواں ماہ ڈینگی سے متاثر افراد کی تعداد 575ہوگئی ہے اور سال رواں میں اب تک 1807افراد ڈینگی کا شکار ہوچکے ہیں، ان خیالات کا اظہارا نہوںنے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ عام لوگوں کی توجہ صرف گند ے پانی کی جانب جاتی ہے لیکن اس مرض کو پھیلانے میں گندے جوہڑ کے ساتھ صاف پانی کا بھی کردار ہے مچھر دانیوں اور اسپرے کا استعمال لازمی ہے کیونکہ ایک مرتبہ اگر یہ مرض ہوجائے تو اس وائرس کو جسم سے ختم ہونے میں دو سے تین ہفتوں تک کا وقت لگ سکتا ہے اس کے علاوہ بارش کے بعد اکثر گھروں کے آس پاس ، لان یا صحن وغیر ہ میں پانی جمع ہوتو اس کو نکا ل دیں اور اس جگہ پر مچھر مار اسپرے کرنے سے ڈینگی سے بچائو ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ مون سون کا سلسلہ اس دفعہ ماہ تک چلا ہے جو کہ لمباترین سلسلہ ہے اور اس سال شدید بارشیں ہوئی ہیں جس کیوجہ سے شہر بھر میں گندگی، غلاظت اور کچرے کے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں جگہ جگہ بارش اور سیوریج کا پانی جمع ہوچکاہے کیونکہ سیوریج اور بارش کے پانی کی نکاسی کے تمام رستے بند ہوچکے ہیں سیوریج لائنز چوک ہوگئی ہیں جس کے باعث گلیاں اور محلے گندگی اور غلاظت میں ڈوبے ہوئے ہیں جس کیو جہ سے مچھروں کی پیداوار میں بے انتہا اضافہ ہورہا ہے اوریہی مچھر ڈینگی سمیت دیگر امراض کی وجہ بن رہا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ شہر سے بارش اور سیوریج کا پانی نکالنے کے لیئے اقدامات کریں تا کہ عوام کو وبائی امراض سے بچایا جا سکے اور پورے شہر میں مچھر مار اسپرے کروایا جائے ۔