بھارتی جنتا پارٹی مذاہب میں ٹکرائو  چاہتی ہے ،ثروت قادری


کراچی(نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی مذاہب میں ٹکرائو اور خطے کے امن کو تباہ کرنا چاہتی ہے ،بھارتی جنتا پارٹی کا ایجنڈاسلام دشمن ہے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی مذمت کرتے ہیں ،بی جے پی رہنما ملعون ایم ایل اے راجہ سنگھ کا نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کا عمل دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے ، عالمی برادری ،عالمی عدالت اور اقوام متحدہ ایم ایل اے راجہ سنگھ کے خلاف فوری نوٹس لیں ،بھارتی عدالتوں میں مسلمانوں کے ساتھ مذہبی تعصب اور انصاف کا قتل ہورہا ہے ،بھارتی عدالت سے گستاخ رسول ملعون راجہ سنگھ کو فوری رہا کرکے انصاف کا قتل اور مذہبی تعصب کا ارتکاب کیا ہے ،بھارتی جنتا پارٹی اسلام مخالف ہتک آمیز بیانات دے کر اقتدار کو طول دینا چاہتی ہے ،ملعونہ نوپور شرما ،ملعون ایم ایل اے راجہ سنگھ کی نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی مذاہب میں ٹکرائو اور امن کو تباہ کرنا ایجنڈا ہے ،بھارت میں مسلم نسل کشی اور مسلمانوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے ،بی جے پی کے اسلام دشمن ایجنڈے کو زمین بوس کردینگے مودی حکومت نے بھارت کی بربادی کا آغاز کردیا ہے ،پوری دنیا کے مسلمانوں میں نبی کریم ﷺ کی توہین کے خلاف سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے ،دین اسلام میں گستاخ رسول کی سزا موت ہے عالمی عدالت راجہ سنگھ کے خلاف مقدمہ چلائے ،کشمیر میں بھارتی فوج کی کھلی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کرتے ہوئے بھارتی فوج نے2کشمیریوں کو شہید کردیا انانسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی نہ بنیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاتم رسول بی جے پی کے رہنما ایم ایل اے راجہ سنگھ پھانسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی اور بھارتی فوج کے مظالم پر خاموش نہیں رہینگے ،عالمی اداروں کو تعصب کا چشمہ اتار کر کشمیریوں کو انصاف دلانا ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن