جھڈو (نامہ نگار) آبی گزرگاہوں میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے جس سے کمزور پشتوں میں شگاف پڑھ رہے ہیں گزشتہ رات جھڈو میں بھی پران ندی میں 100 فٹ سے زائد بڑا شگاف پڑنے سے سیلابی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے تین روز سے ہونے والی مسلسل بارشوں اور شگاف سے نکلنے والے سیلابی پانی سے سارا شہر زیرآب آگیا اور پانی کی نکاسی نہ ہونے کے سبب شہر کے کئی علاقوں میں 2 سے 3 فٹ پانی کھڑا ہے 18 گھنٹے گزرنے کے باوجود ایل بی او ڈی اور شہری انتظامیہ اس شگاف کو بند نہ کرسکی جس سے صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے اور علاقہ مکین خوف کا شکار ہیں, جبکہ ان آبی گذرگاہوں سے اوور ٹاپ اور شگاف پڑنے سے نکلنے والے سیلابی پانی نے مختلف علاقوں گوٹھ رمضان خشک ,حیات خاصخیلی, گوٹھ مبارک سرائی دیھ 164 سمیت تعلقہ جھڈو کے سینکڑوں گاؤں دیہات کو ڈبو دیا, ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں اور سیلاب متاثرین سڑکوں کے اطراف کھلے آسمان تلے بے یارومددگار بیٹھے ہوئے ہیں ۔دوسری طرف پاکستان آرمی اور نیوی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو ریسکیو کرکے رلیف کیمپوں تک پہنچانا شروع کردیا ہے۔
جھڈو کی پران ندی میں شگاف سے پانی شہر میں داخل
Aug 25, 2022