برساتی پانی جمع ہونے سے  امراض پھوٹنے کا خدشہ

Aug 25, 2022


میرپور ماتھیلو ( نامہ نگار)  بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس نے علاقے کی صورتحال کو مزید تشویشناک کردیا ہے ۔ میرپور ماتھیلو، گھوٹکی ، ڈہرکی سمیت ضلع کے تمام دیہی علاقوں بارش کا پانی جمع ہونے سے موذی امراض پھوٹ پڑنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ، جبکہ شہری علاقوں میں پانی نکالنے کا عمل جاری ہے۔ دوسری جانب شہری علاقوں گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بھی عوام مشکلات کا شکار ہیں ، ایل پی جی گیس بھی ناپید ہوگئی ہے ،اکثر علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمر جل گئے ہیں جس سے کئی دنوں سے بجلی سپلائی بند ہے ،  موبائل فون نیٹ ورکنگ کا سسٹم بھی بری طرح متاثر ہوا ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہیں ، دوسری جانب قادر پور شینک بند سے سیلاب متاثریں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام بھی جاری ہے۔

مزیدخبریں