ماتلی(نامہ نگار) تعلقہ ماتلی کا ڈیڑھ سو گھروں پر مشتمل گاؤں حاجی کرڑ کھوسہ مکمل طور پر چاروں طرف سے پانی میں گھرا ہوا ہے۔گائوں کے باشندوں اختیار کھوسا۔ساون کھوسا اور فدا حسین کھوسا نے میڈیا ٹیم کو بتایا کہ ان کے گائوں کے تقریباً 50 گھر گر گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بے گھر باشندے کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ گائوں کے باشندوں کے پاس کھانے پینے کا سامان ختم ہو چکا ہے۔گائوں کے باشندوں نے میڈیا ٹیم کو بتایا کہ آنے جانے والے تمام راستے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔انہوں نے انتظامیہ سے فوری طور پر امدادی ٹیمیں روانہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے میڈیا ٹیم کو بتایا کہ نہ صرف ہمارا گائوں بلکہ اطراف کے متعدد گائوں مکمل طرح سے پانی کے گھیرے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو علاج کے لئے اسپتالوں تک لے جانا مشکل ہو گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام قریبی قبرستان بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہم دیہی باشندوں کو تدفین کے لئے میت کو بھی میلوں پانی میں چل کر قبرستانوں تک لے جانا پڑتا ہے۔
ماتلی کے دیہات میں کھانے پینے کا سامان ختم
Aug 25, 2022