پنوعاقل : سیم نالے میں پڑنے والا شگاف 300 فٹ تک بڑھ گیا


روہڑی (نامہ نگار)   پنوعاقل میں سیم نالے کو پڑنے والا شگاف 300 فٹ تک بڑھ گیا، ہزاروں ایکڑ اراضی زیر آب ،بیس فٹ کا شگاف دیکھتے دیکھتے تین سو فٹ تک ہوگیا،پانی مقامی آبادیوں میں داخل ہونے سے سینکڑوں دیہات متاثر، زمینی رابطہ منقطع ،شگاف پر نہ کرنے کی صورت میں مزید نقصان پہنچنے کے خدشات ہیں:علاقہ مکین تفصیلات کے مطابق پنوعاقل میں سیم نالے کو پڑنے والا شگاف 300 فٹ تک بڑھ گیا ہے پنوعاقل کے قریبی علاقے سلطان پور میں ڈھوڑو نارو نالے میں شگاف پڑنے سے ہزاروں ایکڑ اراضی زیر آب آگء ہے ،بیس فٹ کا شگاف دیکھتے دیکھتے تین سو فٹ تک ہوجانے کی وجہ سے پانی مقامی آبادیوں میں داخل ہونے سے سینکڑوں دیہات متاثرہوگئے ہیں جبکہ شگاف کے باعث پنوعاقل شہر کا سلطان پور سمیت دیگر علاقوں سے زمین رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے رات گئے پڑنے والے شگاف نے چار سو سے زائد گھروں کو متاثر کیا ہے مقامی لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کے اگرشگاف پر نہ گیا تو دوسری  صورت میں مزید نقصان پہنچنے کے خدشات ہیں:علاقہ مکینوں نے حکومت وقت سمیت انتظامیہ و متعلقہ محکموں سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

ای پیپر دی نیشن