کھڑی فصلیں تباہ، مکانات منہدم ، سیکڑوں اموات 


حیدرآباد/ سکھر/روہڑی/ میرپورخاص/ کشمور/ ڈیرہ اللہ یار (نامہ نگاران)   حالیہ برسات اہل سندھ و بلوچستان کیلئے بڑی آزمائش ثابت ہوئی‘ طوفان نے صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے‘ کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں‘ کچے  مکانات مہندم سیکڑوں اموات پر ہر شخص افسردہ ہے‘ حالات نے مخیر حضرات کو بھی بھکاری بنادیا۔ملک میں جاری بارشوں سے دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال مزید بڑھنے لگی ،گڈو کے بعد سکھر بیراج پر بھی نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ،گڈو اور سکھر بیراجوں کے درمیان واقع کچے کے علاقہ زیر آب آنے کے خدشات بڑھ گئے ، لوگ نقل مکانی کرنے لگے۔  تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری بارشوں کی وجہ سے دریائے سندھ میں سطح آب تیزی سے بلند ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ 24گھنٹوںِ کے دوران دریائے سندھ کی سطح میں کئی ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اب سکھر بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ڈکلیئر کردیا گیا ہے اس وقت سکھر اور گڈو بیراجوں پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے اور دونوں بیراجوں کے درمیان واقع کچے کا بڑا علاقہ زیرآب آنے کاخدشہ بھی بڑھتا جا رہا ہے محکمہ آبپاشی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے اور سکھر اور گڈو بیراجوں پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے دوسری جانب سیلابی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کچے و دیہات کے مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ سکھر/روہڑی  سے نامہ نگار کے مطابق جے یو آئی سکھر کی جانب سے بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری، متاثرین میں راشن اور پکا کھانہ بریانی چاول تقسیم، جمعیت علماء   اسلام تعلقہ روہڑی کی طرف سے جے یو آئی ضلع سکھر کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ کی نگرانی میں بارش متاثر علاقوں میں پکا کھانہ بریانی، چاول تقسیم کیا گیا، تعلقہ روہڑی کہ مختلف علاقوں یوسی سنگرار،  اخلاص علی شاہ یوسی ناصرا آباد، کندھرا، داراواہن ،روشن آباد پیارو واہ سمیت گوٹھ قادر بخش ابڑو گوٹھ امام بخش کوسو گوٹ کریم داد بنگلانی ، گوٹھ ڈکھاٹی ، گوٹھ چنیسر گبول ،بھاگیو گبول سمیت سینکڑوں گاوں کے بارشمتاثر خاندانوں میں کھانا تقسیم کیا گیا، اس موقعہ پر مولانا محمد صالح انڈھڑ نے کھا کہ جمعیت علماء  اسلام سندھ  بھر میں متاثرین کی ہر ممکن مدد کررہی ہے اور سکھر میں بھی ہم ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں ہم اس دکھ کی گھڑیوں میں برسات وسیلاب متاثریں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔  انھوں نے حکومتی اور انتظامی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس مرحلے پر بھی اگر اقربا پروری اور کرپشن کو ختم نھیں کیاگیا تو شاید متاثرین وعوام اس زیادتی کو برداشت نہ کرسکیں اور یہ زیادتی کسی بھت بڑے عوامی رد عمل کا سبب بن سکتی ہے۔کشمور  سے  نامہ نگار کے مطابق  غوثپور کے تقریب گوٹھ پیارو سبزوئی میں گھرکا چھت  گرنے سے 5 معصوم بچے ملبے نیچے دب گئے  تفصیلات کے مطابق  3 بچوں کی لاشیں  نکال دیئے گئے  دو بچوں کو زخمی حالت میں نکالا گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے   ۔

ای پیپر دی نیشن