لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے ہے کہ تبدیلی کا آغاز خود سے کرنا چاہیے۔ اگر ہم اپنے اندر تبدیلی لا سکتے ہیں تو ہی اس دنیا کو بدل سکتے ہیں۔اپنی کوتاہیوں یا غلطیوں کو مورد الزام ٹھہرانے کے بجائے ہم دوسروں اور دنیا کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔ دوسروں کی کوتاہیوں میں وقت ضائع کرنے کے بجائے ہمیں اپنے آپ کو بدلنے اور درست کرنے میں وقت صرف کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے اےک بےان مےں مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ عمران نےازی 4سال وزیر اعظم رہے ۔ 9سال سے پختونخوا میں حکومت ہے۔ عوام کے لیے کیا کیا ،نہیں بتاتے۔ 20 ہزار ارب قرضہ لیا ،کہاں گیا، کہاں لگایا ،نہیں بتاتا ۔عمران خان اپنے آپ کو نہ بدل سکے۔