لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ حکومت پکڑن پکڑائی اور پی ٹی آئی چھ±پن چھ±پائی کھیلنا بند کریں اور عوام کا سوچیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے خدارا عوام کی مدد کریں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد پر توجہ دے سیلاب زدگان سیاسی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔تمام صوبوں میں موجود سیاسی حکومتوں کی اولین ترجیح عوامی مسائل ہونے چاہیے۔حسن مرتضی نے کہا کہ مہنگائی کا سیلابی ریلہ عوامی خواہشات اور ضروریات کو بہا لے گیا ہے۔حکومت مہنگائی کے چ±نگل سے غریب آدمی کو نجات دلوائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاست بچانے سے زیادہ عوام کے جان و مال کو بچانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں ۔سیاسی قائدین کو اختلافات بھ±لا کر سیلاب زدگان کے درمیان ہونا چاہیے۔حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ نے سیلاب متاثرین کے درمیان جاکر باقی صوبوں کے لیے اچھی مثال قائم کی،پیپلزپارٹی نے قدرتی آفات میں قوم کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا اب بھی بڑھ چڑھ کراپنا حصہ ڈالیں گے۔
حکومت پکڑن پکڑائی، پی ٹی آئی چھپن چھپائی کھیلنا بند کرے، حسن مرتضیٰ
Aug 25, 2022